نئی دہلی (ویب ڈیسک ) پلوامہ واقعے کے بعد انتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلا جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ایسی ہی باتیں کی جارہی ہیں لیکن لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ایسی باتکہہ دی کہ سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے ٹوئٹر
میں اپنے پیغام میں پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے حق میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ورلڈ کپ میں انڈیا ہمیشہ ہی پاکستان کے خلاف فتح یاب رہا ہے، اب وقت ہے کہ ہم انہیں دوبارہ شکست دیں، مجھے یہ بالکل پسند نہیں کہ پاکستان کو مفت میں 2 پوائنٹس دے دیے جائیں‘۔ سچن ٹنڈولکر نے پہلو بچاتے ہوئے پاک بھارت میچ کے حق میں بات تو کی لیکن ساتھ ہی خود کو غدار کا لیبل لگنے سے بچانے کیلئے اپنی بات کی مزید وضاحت بھی کردی اور کہا ” میرے کہنے کا مقصد ہے کہ میرے لیے انڈیا سب سے پہلے آتا ہے، میرا ملک اس بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گا میں دل و جان سے اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا“۔ خیال رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔بھارت میں یہ آواز اٹھ رہی ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کو 2 پوائنٹس دے دیے جائیں لیکن میچ نہ کھیلا جائے۔کھیلوں میں سیاست بھارت کو انتہائی مہنگی پڑی ہےکیونکہ انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے پاکستانی شوٹرز کو عالمی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہ جاری کرنے پر بھارت کو بڑی ’سزا ‘سنا دی ہے ۔ انٹر نیشنل اولمپکس نے
بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کروا سکے گا ۔ پاکستان اتھلیٹس کو ویزے دینے کا بھارتی انکار آئی او سی چارٹر کے منافی ہے ، بھارت نے شوٹنگ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا تھا تاہم انٹر نیشنل اولیمپکس نے بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کیلئے بھارت کی اولمپکس کوالیفکیشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرسکے گا ۔
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) February 22, 2019