’ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے‘ بھارتی پروپیگنڈا کے بعد آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لندن (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف بلا جواز پراپیگںڈہ کا آغاز کیا جس میں پاکستان کو ہر سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر میدان میں بدنام کیا جائے اور نفرت انگیز تحریک کو فروغ دیا جائے تاہم بھارت کے اس تمام تر پراپیگنڈے کے بعد بھی آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کے لیے گرین

سگنل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ 2019ء 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا، اور شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کو تیار ہے تو قومی کرکٹ ٹیم بھی میچ میں جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019ء کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے اور بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی بربریت کا شکار مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ حملہ بھارت کے حواس باختہ ہونے کی وجہ بنا جس میں بغیر تحقیقات کے بھارت نے تمام تر الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔ ساتھ ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس میں پیش پیش نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹر نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک ہمارے لیے پہلے ہے۔ہم سب کو اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق بھارتی اسپنر نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلے اور اس کا بائیکاٹ کرے۔ تاہم آئی سی سی نے پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا ہی عندیہ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں