طاقتورترین بیٹری والاسمارٹ فون ،لگاتارکتنےدن میوزک اورویڈیوز چلائیں تب بھی بیٹری ختم نہیں ہوگی ،مارکیٹ میں کب پیش کیاجائیگا،جانیں

یورپی ٹیلی کام پراڈکٹس ڈسٹری بیوٹر کمپنی ایوینر ‘انرجائزر برانڈ’ کے پہلے سے زیادہ بہتر فون پیش کر رہی ہے۔کمپنی نے Energizer Power Max P18K Pop کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے جس کی سب سے بڑی خاصیت اس کی 18 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔یہ بیٹری 4 دن تک نان اسٹاپ میوزک پلے بیک یا 2 دن تک ویڈیو پلے بیک دے

سکتی ہے۔ جبکہ 50 دن تک فون کو اسٹینڈ بائی موڈ پر رکھ سکتی ہے۔یہ فون 18W کوئیک چارج (USB Power Delivery 2.0) کو سپورٹ کرتا ہے۔ یعنی صارفین کو اتنی بڑی بیٹری چارج کرنے میں بہت زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ صارفین اس فون کو پاور بینک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، اس سے دوسرے فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔بڑی بیٹری کی وجہ سے اس فون کی موٹائی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جو 18 ملی میٹر ہے۔فون کے نام میںPOP پاپ اپ سیلفی کیمروں کو ظاہر کرتا ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے ڈوئل سیلفی کیمرے ہیں۔ جبکہ بیک پر 12 میگا پکسل، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو 4k کی بجائے 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔Energizer Power Max P18K Pop میں 6.2 انچ 1080p اسکرین ہے، جو پاپ اپ سیلفی کیمرہ کی وجہ سے نوچ فری ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔آس میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔اس فون کے نیچے چارجنگ اور وائرڈ ہیڈفونز

کیلئے یو ایس بی، سی پورٹ ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نہیں ہے۔یہ فون جون میں فروخت کیلئے پیش کیا جائےگا۔ فی الحال اس کی قیمت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہے۔یہ فون موبائل ورلڈ کانگرس میں بھی پیش کیا جائے گا، جہاں 25 مزید انرجائزر ماڈل بھی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں