پی ایس ایل سیزن فور ، کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز ، ٹاس ہو گیا

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا سیزن گزشتہ روز پوری دھوم کے ساتھ شروع ہو چکا ہے اور آج اس کا دوسرامیچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے جارہاہے جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

جبکہ دوسری جانب ملتان سلطان کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیزن کا یہ پہلا ٹاکر ا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں