لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا وزیراعلیٰ سندھ سے ملنے پہنچ گئے، لاہور قلندرز کی وردی پیش کی تو مراد علی شاہ نے کیا فرمائش کر ڈالی؟ جان کر آپ بھی بے حد فخر محسوس کریں گے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں محض چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ فرنچائز مالکان مختلف اہم اور معروف شخصیات کی اپنی ٹیم کیلئے سپورٹ حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے بھی وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کی حمایت حاصل کر لی ہے اور ان سے ملاقات کر کے انہیں لاہور قلندرز کی شرٹ پیش کی جس پر ان کا نام بھی درج ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لاہور قلندرز اس مرتبہ اچھی کارکردگی پیش کر ے گی جبکہ انہوں نے فواد رانا سے خصوصی طور پر درخواست کہ وہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کو سندھ میں بھی لے کر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں