گاڑیوں کے شوقین تیا ر ہو جائیں ۔۔ پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی پیداوار کب سے شروع ہو جائے گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) نشاط گروپ کے مشترکہ آٹو موبائل اسمبلنگ کے پروجیکٹ ’’ نشاط ہنڈا کی‘‘ کی تعمیر وتنصیب تیزی سے جاری ہے اور رواں سال کے آخر یا اگلے سا ل کے اوئل میں پلانٹ سے ہنڈائی کاروں کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ اس امر کا انکشاف ملک کے معروف بزنس ٹائیکون اور ایم سی بی بینک کے چیئرمین میاں محمد منشا نے اپنے حالیہ

انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ میاں منشا نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں7ہزار ہنڈائی کاریں بنائی جائیں گی اور اگلے پانچ سال کے دوران ہنڈائی کاروں کی پیداوار30ہزار یونٹ سالانہ کردی جائے گی۔ ہماری ہنڈائی برڈ کارو کا نسبت اور ٹرائل جاری ہے اور توقع ہے کہ اگلے دوماہ میں ہنڈائی ہائی برڈ کاروں کی فروخت شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اوراسے ہائیڈروجن کے ذریعہ قوت دی جارہی ہے۔ جاپان اور کوریا میں پہلے ہی ہائیڈروجن کاروں کی تیاری ایڈوانس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ سائوتھ کوریا ہائیڈروجن فیول سیل وہیکل ایکوسسٹم پراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے اور ہمیں اس انقلاب میں شامل ہونے کی تیاریاں کرنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں