ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی T20 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے،کرکٹ میں ان کا مکمل طور پر اختتام ہو چکا ہوگا، وہ
دوبارہ بلاّ نہیں اٹھائیں گے اور با لکل سین سے غائب ہو جائیں گے۔ ویرات کوہلی کا شمار کرکٹ کےتینوں فارمیٹس میں بہترین بیٹسمین میں ہو تا ہے، 30 سالہ بلّے باز اپنی کارکردگی میں بہترین ثابت ہوئے ہیں مگر ایک دن آئے گا جب کوہلی کو بھی کرکٹ کو خدا حافظ کہنا پڑا گا۔ کئی سابق کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد T20 لیگ میں حصہّ لیا مگر کوہلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔ ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ’ مجھے نہیں معلوم ، ہو سکتا ہے میرا ارادہ مستقبل میں جا کے بدل جائے مگر ایمانداری کی بات یہ ہے فی الحال میں نے ایسا کچھ نہیں سوچ رکھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پچھلے پانچ سالوں میں اتنی کرکٹ کھیل لی کہ میں نہیں سمجھتا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں کبھی بلّا بھی اٹھاؤں گا‘ـ