کھیل کے میدان سے بری خبر! شکست سے دلبرداشتہ سرفرازاحمد نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا

کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کیلئے صلح و مشورے کیے ہیں،، دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، سرفراز احمد بھی خاصے افسردہ اور خاصے دل برداشتہ بھی ہیںکیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد

سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کیلئے صلح و مشورے کیے ہیں،،کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 9 وکٹوں کی شکست کے اگلے روز 31 سالہ کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ قیادت کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں،، سرفراز کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد دورہ جنوبی افریقا میں سینئر کرکٹرز پر ہونے والی تنقید کو لے کر خاصے افسردہ اور دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی پر خاصے دل برداشتہ بھی ہیں،، اس تمام تر صورتحال کے بعد انہوں نے قیادت چھوڑنے کے بارے میں چند قریبی لوگوں سے صلح مشورے کئے ہیں جس پر انہیں یہی رائے دی گئی ہے کہ ساری توجہ دورہ جنوبی افریقا میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مثبت سوچ پر مرکوز رکھیں،، کپتان کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ کوچ اور چیف سلیکٹر کے فیصلوں کا بوجھ بھی انہی کے کندھے اٹھا رہے ہیں اور ایک ’ٹیم مین‘ ہونے کے ناطے وہ ساری تنقید خود ہی برادش کر رہے ہیں جس کا جواب وہ ون ڈے اور ٹی 20سیریز میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ دینے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں،، 12 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو 4جولائی 2018ء کو ایوان وزیراعظم

میں منعقد تقریب میں اس وقت کے چئیرمین پی سی بی شہریار محمد خان نے ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ قیادت دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں