پیناسونک کمپنی نے پاکستان میں انتہائی سستا سمارٹ فون متعارف کروا دیا۔ قیمت اتنی کم کے بچہ بھی آسانی سے خرید لے۔

پینا سونک نے ایک نئے سمارٹ فون پینا سونک Eluga I4 کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ڈیوائس Eluga 13 کی جانشین ہے اور اس میں VoLTE کی سپورٹ بھی ہے۔مناسب قیمت کی اس اینڈروئیڈ نوگٹ کی حامل ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کا چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔ اس فون کی سکرین5 ایچ ڈی ہے ، جس کے اوپر 2.5D خمدار گلاس ہے۔

ڈیوائس میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 چپ سیٹ، کواڈ کور پروسیسر ور Mali-T720 جی پی یو ہے۔ پینا سونک نے اس نئے فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج شامل کی ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون کی بیک پر کواڈ -ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ پینا سونک نے فون کے فرنٹ پر ہوم بٹن میں ہی فنگرپرنٹ سنسر شامل کر دیا ہے۔فون کو چلانے کے لیےاس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔

یہ فون نیلے، سیاہ یا سنہرے رنگ میں دستیاب ہوگا ۔ اس کی قیمت 8290 روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں