قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز جہاں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی تو وہیں ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کے باعث پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔
میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود چند افراد نے سیاسی نعرے بازی شروع کی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ دو گروپوں کا مقابلہ بن گیا اور جب سب کے منہ تھک گئے تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
ایسے وقت میں جب غیر ملکی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دے رہی تھی، امن و آشتی کا پیغام دینے کے بجائے دھینگا مشتی شروع کر دی گئی۔جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا تو پنجاب پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے نوجوانوں کو ”دھو“ ڈالا اور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے سٹیڈیم سے باہر لے گئے۔
میچ کے دوران گو نواز گو نعرے لگانے والوں پر پنجاب پولیس کا تشدد
آپ نے کبھی کسی مہذب معاشرے میں پولیس کو اس طرح کرتے دیکھا؟ #shame #PakvsSL pic.twitter.com/WDhD14amPJ— Siasat.pk (@siasatpk) October 30, 2017
اس تمام تر واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر پاکستانی ان نوجوانوں کو غلط قرار دے رہا ہے کہ ایسے موقع پر سیاسی نعرے بازی کی کوئی ضرورت نہ تھی۔
Zabardast Kam Kiya Hay Punjab Police Nay…👏👏👏
Posted by Karachiites on Montag, 30. Oktober 2017