پولیس والوں کی من مانیاں ختم ،پٹرول اب کیسے ملے گا۔۔خبرنے پولیس اہلکاروں کے ہوش اڑ ادئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو اب پیٹرول بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ملے گا۔پولیس حکام کے مطابق گشت کرنے والی موبائلز کے ڈرائیور کا بائیو میٹرک لے کر انہیں کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے بعدوہ باآسانی پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی بل، چائے، تفتیشی خرچ،چھاپوں کا خرچ بھی ایس ایچ او براہ راست اکائونٹ

آفس سے حاصل کرسکے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ ماضی میں ایس پی اور ایس ایس پی آفس کو ضلع بھر کے فیول کارڈذ جاری کیے جاتے تھے۔ پولیس افسران کے دفاتر کی جانب سے فیول کی مد میں خورد برد کی شکایات عام تھیں۔تھانے کے اخراجات کا اختیار بھی ایس پی سے لے کر تھانیدار کو دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب حساس اور اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کے منصوبے پر سب سے پہلے ضلع ایسٹ میں درآمد شروع ہوگی جس پر ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہسر نے سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کردِیئے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ شکایات کنندہ اور شہریوں سے پولیس اخلاق سے پیش آئے۔اس کے علاوہ ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ اسکولز اور بنک کی سیکورٹی کے لیے الگ سے اسکواڈ بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں