دشمن بے نقاب۔۔مولاناسمیع الحق کے قتل میں کون ملوث ہے؟چونکادینے والے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل میں غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی مانے یا نہ مانے ، اور چاہے ان کے قتل کو ذاتی رنجش پر کیا جانے والا قتل کہا جائے، ہو سکتا ہے ہے ان کے قتل میں ذاتی رنجش کے بھی کچھ محرکات ہوں لیکن ان

کے قتل میں یقینی طور پر غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی شہادت میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہونا ایک آسان بات ہے کیونکہ ملک میں ایک افراتفری کا عالم تھا اور ایسے عالم میں غیر ملکی قوتوں کا ملک میں وار کرنا آسان تھا، ملک میں افراتفری کی صورتحال کا غیر ملکی قوتوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جس کا نتیجہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے وقت ملک میں ایسی صورتحال ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرشرپسند عناصر نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں مولانا سمیع الحق شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مولانا سمیع الحق پر چاقوؤں سے حملہ کیا گیا ، ملازم کی جانب سے پولیس کو حملے کی اطلاع دی گئی۔ حملے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، بلکہ مولانا سمیع الحق اکیلے ہی گھر میں موجود تھے۔ ملازم کا کہنا ہے کہ میں سودا سلف لانے کے لیے باہر گیا ہوا تھا، جونہی گھر واپس آیا تو دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت تھے۔ ان

کوزخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں