باکسر عامر خان کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس سے ملاقات میں شاندار اعلان کر ڈالا۔انکا کہنا تھا کہ نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہو گا جس میں چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور ڈیموں کے لیے مانچسٹر میں فنڈ

ریزنگ مہم کروانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثارسے ڈیم فنڈزکے سلسلے میں ملاقات ہوئی۔ ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبرمیں مانچسٹر میں ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام ہو گا۔ چیف جسٹس بھی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں