حکومت کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کانام نہیں لے رہیں ،ایک طرف آسیہ بی بی کی رہائی کی وجہ سے احتجاج تودوسری طرف سرکاری ملازمین بھی سڑکوں پرنکل آئے،بڑامطالبہ

جہانیاں(آن لائن) ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں تنخواہوں کیلئے فنڈز نہ ہونے پر 19ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کر دیے گئے ،ملازمین کا شدید احتجاج ،ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ،فوری بحالی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں تنخواہوں کیلئے فنڈز نہ ہونے پر 19ڈیلی ویجز ملازمین جن میں ڈیٹا انٹری آپریٹر ،ڈسپنسرز ،ڈینٹل ٹیکنیشن

اورمددگار شامل ہیں ملازمتوں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔نکالے گئے ڈیلی ویجز ملازمین نے ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین تعلیم یافتہ ہیں جن میں ماسٹرز اور ایم فل بھی شامل ہیں ہم ایک سویپر سے بھی کم تنخواہ پر کام کررہے تھے ہم سے ملازمتیں چھین کر بے روزگار کر دیا گیا ہے جس سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لے کت ملازمتوں پر فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمر غوری نے بتایا کہ مذکورہ ڈیلی ویجز ملازمین کو باقاعدہ فراغت نامہ کا لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے ان ملازمین کیلئے تنخواہوں گورنمنٹ کے ہیلتھ کونسل سے بجٹ آرہا تھا جو کہ اپریل کے بعد ابھی تک نہیں آیا ہے ہم نے حکومت سے گزارش کی ہے ۔اگر مذکورہ ملازمین رضاکارانہ طور پر کام کرنا چاہیں تو جیسے ہی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے کوئی فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کو بحال کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں