کاجول ہیئر ڈائی بنانے والی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

ممبئی: (نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کاجول ہیئر ڈائی بنانے والی کمپنی ’’سپر وسمول‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول کا کہنا تھا ان کو خوشی ہے کہ وہ اس کمپنی کا حصہ ہیں۔ بالی وڈ کی یادگار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کاجول ان دنوں کاسمیٹکس فرمز کے ساتھ کام میں مصروف ہیں۔ اب وہ بالوں کو

مختلف رنگ دینے والی ایک کاسمیٹکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ اُس کمپنی کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں