لاہور: (نیوزڈیسک) امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسی جدید بائیک تیار کی ہے جو سڑکوں پر دوڑنے کی بجائے ہوا میں پرواز کرتی دکھائی دیگی، اب فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والی 104 کلو گرام وزنی ’’سکورپیئن 3 ‘‘ نامی یہ بائیک زمین سے کئی فٹ اونچائی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ الیکٹرک بیٹری کے
مکمل چارج ہونے کے بعد کم از کم بیس منٹ تک فضا میں اُڑان بھر سکتی ہے۔ ایک نشست پر مشتمل عجیب و غریب شکل کی حامل ڈرون نما یہ بائیک 150,000 ڈالر میں خریدی جا سکتی ہے۔