لاس اینجلس: (نیوزڈیسک) امریکی گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ 10 نومبر کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جیکٹ ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ نیلام ہو گی۔ جولین آکشن ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اس جیکٹ کی پشت پر سلور مارکر سے مائیکل جیکسن کے دستخط بھی ہیں، یہ جیکٹ اس وقت ٹیکساس کے ایک بزنس
مین کی ملکیت ہے جسکے پاس مائیکل کی ایک اور جیکٹ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ سیاہ جیکٹ کی نیلامی 10نومبر کو ٹائمز سکوائر نیویارک کے کیفے ہارڈ راک میں ہو گی۔