اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں ، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس پر آج وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اعلان ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اوگرا کی تجاویز کو جزوی طور پر منظور کرنے کا فیصلہ
کیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں اوگرا نے 9 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی لیکن وفاقی کابینہ اضافے کو کم کر کے 7 روپے فی لٹر کر رہی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے 13 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے اوگرا کی جانب سے اس اضافے کی تجویز کو کم کر کے 10 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی۔اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔ اوگرا کی سمری میں حکومت سے مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 47 پیسے ، ڈیزل کی قیمتوں میں13روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا گیا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔جس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے
گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ یا درہے کہ حال ہی میں موجودہ حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔