اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف خواتین و حضرات کے بالوں کی رنگت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے جبکہ بال بنانے کا انداز یعنی ہیئر اسٹائل بھی جداگانہ ہوتا ہے لیکن بالوں کے رنگ سے لے کر ہیئر اسٹائل تک کی مدد سے آپ کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین نے ہزاروں افراد کا مطالعہ کرنے کے بعد بالوں کی رنگت اور بال بنانے کے انداز
کا انفرادی شخصیت کے ساتھ گہرا تعلق دریافت کیا ہے جو بہت دلچسپ بھی ہے۔وہ خواتین جن کے بالوں کی رنگت گہری ہوتی ہے وہ بہت ذہین ہوتی ہیں لیکن ان کی شخصیت دوسروں کے لیے بہت پراسرار بھی ہوتی ہے۔ اگر مردوں کے بال گہری رنگت والے ہوں تو وہ بھی ذہین ہوتے ہیں البتہ خواتین کے برعکس وہ اپنی شخصیت کو پراسراریت میں لپیٹے نہیں ہوتے۔سرخی مائل رنگت والے بال زیادہ تر خواتین ہی میں ہوتے ہیں اور ایسی خواتین ایڈونچر پسند کرتی ہیں یعنی انہیں سیر سپاٹے کے علاوہ ایسے نت نئے تجربات کرنے کا شوق ہوتا ہے جو ایک خاص درجہ جوش اور ولولے کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرخی مائل بالوں والی خواتین کی صحت بھی عموماً قابلِ رشک ہوتی ہے۔اگر آپ مرد ہیں اور آپ کے بالوں کی رنگت میں سنہرا پن نمایاں ہیں تو آپ ایک پرکشش انسان ہیں جو صنفِ مخالف کے لیے مقناطیس کا درجہ رکھتے ہیں۔ تاہم خواتین آپ کو زیادہ ذہین نہیں سمجھتیں۔کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بال ادھیڑ عمری سے پہلے ہی ہلکے سرمئی اور سفید ہونے لگتے ہیں۔ایسے خواتین و حضرات کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پُراعتماد مزاج رکھتے ہیں یعنی
وہ اپنی زندگی کے کسی بھی پہلو کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت خوب سوچ بچار کرتے ہیں اور اس کے بعد جب وہ کوئی فیصلہ کرلیتے ہیں تو پورے اعتماد کے ساتھ اس پر ڈٹ جاتے ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔ وہ خواتین جن کے بال عمر سے پہلے ہی سرمئی اور سفید ہونے لگتے ہیں وہ اپنی طبعی عمر کے مقابلے میں کہیں زیادہ پختہ ہوتی ہیں۔