لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت
کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔