ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چمپئن رومن رینز کا اچانک ٹائٹل اور ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان۔۔ وجہ انتہائی افسوسناک

نیو یارک (ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر سٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے،واضح رہے کہ یہ بیماری کینسر کی ایک قسم

ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔ہفتہ وار ایونٹ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے دوران ریسلنگ رنگ میں تقریر کرتے ہوئے رومن رینز نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہیں، بطور رومن رینز انہوں نے بہت کچھ کہا لیکن وہ سب جھوٹ تھا۔33سالہ چیمپئن ریسلر کا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے جھوٹ ہے کیونکہ ان کا اصل نام جو (جوزف انوئی) ہے اور وہ گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں