فیس بک اکاؤنٹ سے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کرنے کا آسان طریقہ،جانئے اس خبر میں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اب سے دو ہفتوں قبل فیس بک نے باقاعدہ اعتراف کیا تھا کہ اس کے تین کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا کچھ حصہ ہیکرز نے دیکھا یا چرایا ہے۔ اس کے بعد سے اب تک فیس بک کی سیکیورٹی پر بہت سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اگرآپ اس بارے میں فکر مند ہیں تو آپ بھی اپنی معلومات کے متعلق یہاں سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔پہلے اس لنک کے ذریعے فیس بک ہیلپ سینٹر پرجائیں جس کے لیے فیس بک پر لاگ ان ہونا ضروری ہے۔اب اسکرول

کرکے نیچے کی جانب آئیں جہاں یہ جملہ تحریر ہے،یہاں آپ کو ہلکے نیلے رنگ میں ایک تحریر نظر آئے گی اور ڈیٹا چوری نہ ہونے کے صورت میں یہ لکھا دکھائی دے گا۔اب اگر آپ کا ڈیٹا کسی طرح بلا اجازت چوری یا استعمال ہوا ہے تو اس طرح کی تحریر دکھائی دے گی،یہاں آپ کو یس اور نو آپشن بھی ملے گا اور یس کی صورت میں آپ جان سکیں گے کہ آیا آپ ان تین کروڑ افراد میں شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ پر نقب لگی ہے، یا ان ڈیڑھ کروڑ افراد میں ہیں جن کے ای میل اور فون نمبر چرائے گئے ہیں، یا ان ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد میں سے ہیں جن کے نام، مقام، گھر، تاریخِ پیدائش، ازواجی تعلق اور دیگر معلومات اڑائی گئی ہیں۔ڈیٹا چوری ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟اس ضمن میں زیادہ فکرمند ہوکر پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس صورت میں ڈیٹا پر حملے اور اس کے بعد بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ سے رقم چرانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔تاہم اسپیم کال، ای میل اور اسپیم

پیغامات پر نظر رکھیں کیونکہ ان کی بھرمار ہوسکتی ہے، ہیکرز یہ ڈیٹا مختلف کمپنیوں کو فروخت کرسکتے ہیں۔فشنگ سے بچیں جس میں ای میل کے ذریعے آپ کو آن لائن اکاؤنٹس یا بینک کے جعلی پیجز پر جانے کا کہا جاسکتا ہے۔ وہاں مزید ڈیٹا لے کر اس سے رقم اینٹھی جاسکتی ہے اس ضمن میں بہت محتاط رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں