سنیکس‘ یعنی باقاعدہ کھانے کے علاوہ کھائے جانے والے ہلکے پھلکے کھانے کو عموماً وزن بڑھانے والی چیز قرار دیا جاتا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ قدرتی ’سنیکس‘ ایسے بھی ہیں جو نہ صرف وزن بڑھاتے ہی نہیں بلکہ الٹا اسے گھٹانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ تو اگر آپ کھا پی کر وزن کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو ان قدرتی اور صحت بخش اشیاءپر توجہ ضرور دینا ہوگی۔
ان سنیکس میں سیب اور بالائی کے بغیر دودھ بہت اہم ہیں ہے۔ ایک سیب ایک کپ دودھ سے آپ کو 10گرام پروٹین اور تقریباً 5گرام فائبر ملتا ہے۔ پروٹین آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جبکہ فائبر آپ کے ہاضمے کو اچھا رکھتا ہے، یعنی دونوں طرح سے وزن میں کمی کا اہتمام ہو جاتا ہے۔
پیٹ کے سائیڈوں پر جمع ہونے والی اس چربی سے آپ مستقل طور پر نجات کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ انتہائی مفید قدرتی طریقہ
اخروٹ بھی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال آپ کو سارا سال کرنا چاہیے۔ اس میں پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے جو سیچوریٹڈ چکنائی کے برعکس آپ کے وزن کو کم کرتی ہے اور آپ کو درجنوں طرح کی معدنیات اور وٹامن بھی فراہم ہوتے ہیں۔