انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے کرد اکثریتی صوبے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے سات ترک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ جیسے ہی ترک سیکیورٹی فرسز کی
موبائل وہاں سے گزری دھماکہ ہو گیا۔جس کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ گردونواح کے علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری طرف ترک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں 13 باغی ہلاک ہوئے۔