لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور قبضہ مافیہ منشا بم کے درمیان تعلقات کاانکشاف ہوا تھا۔۔سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شئیر کی گئی جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ موجود شخص کو مبینہ طور پر منشا بم کہا گیا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد تحریک انصاف پر بھی شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ تحریک انصاف
نعرے تو تبدیلی کے لگاتی ہے تاہم وہ خود قبضہ مافا گروپوں کی حمایت کرتی ہے۔ اسی متعلق خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ منشا بم کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کے لئے کام کرتا ہے۔ لیجئے جناب خود دیکھ لیجئے۔ واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ میں منشا بم گرفتاری کیس کیسماعت کے دوران سماعت پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ منشا بم کے بیٹے کی گرفتاری روکنے کے لیے اس لیے کال کی تھی کیونکہ وہ ہماری برادری کا ہے۔ کہ منشا بم کے بیٹوں کا تحریک انصاف کے اہم رہنما عبد العلیم خان سے بھی تعلقات ہیں،جب کہ منشا بم کا بیٹا ملک طارق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سپرد کر دوں،،،چیف جسٹس نے منشا بم گرفتاری کے خلاف درخواست کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔جب کہ دوسری طرف پولیس نے منشا بم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں
لیکن تاحال کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ منشا بم کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 80 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،7میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔