رانامشہودکابیان ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاایسابیان کہ سارامعاملہ ہی ختم کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین معاملات طے پانے کا بیان دیا تھا جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی اور اس پر کئی تبصرے بھی کئے گئے۔ تاہم بعد ازاں مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ آج احتساب عدالت میں پیشی کے

موقع پر سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کے بیان پر آپ کیا کہیں گے؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ اخبارات دیکھ لیں۔رانا مشہود کے بیان پر ہم نے بھرپور جواب دیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا کہ دو ماہ بعد اس پوزیشن میں ہوں گے کہ دوبارہ حکومت بنا سکیں۔جنہوں نے پی ٹی آئی پر گھوڑا سمجھ کر ہاتھ رکھا انہیں سمجھ آ گئی ہے کہ یہ خچر نکلا ہے۔ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈیلیور نہیں کر پائے ۔پی ٹی آئی والوں نے جو جھوٹ بولے وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا ،آزاد اُمیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ ان کو یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ شہباز شریف بہتر وزیر اعظم ہو سکتے تھے اور آج کی حکومت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔ آئندہ دو ماہ بڑے اہم ہیں اور بہت بڑی تبدیلی آئے گی ۔پنجاب کے اندر زبردست طریقے سے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اس سوال کہ آپ کی ڈیل ہو

گئی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں ہم اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں۔ جس اسٹیبلشمنٹ کی بات کی جاتی ہے وہ بھی ہمارا ہی حصہ ہیں ہمارے ہی لوگ ہیں۔ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ جس پر مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ رانا مشہود کی جانب سے دیے گئے بیان سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ رانامشہود کے بیان کا مسلم لیگ ن اور قیادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اورباعث تعجب ہے۔ رانا مشہود سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں