کرا چی (ویب ڈیسک) نیب کے تین پبلک پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا ۔ تینوں عہدیدار کئی ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی پیروی کر رہے تھے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب کے تین سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا ۔استعفیٰ دینے والے پراسیکیوٹرز میں منصف جان ، یاسر مغل ، نسیم ملک شامل ہیں ۔ تینوں پراسیکیوٹر شرجیل میمن ، فیشیریز کیس اور دیگر اہم
کیسز کی پیروی سماعت کر ر ہے تھے ۔ نیب عہدیداران کی جانب سے تاحال استعفے کے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ۔