دنیاکی نمبر1خفیہ ایجنسی ’’آئی ایس آئی ‘‘کانیاچیف کون ہوگا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے چار لیفٹیننٹ جنرلز آج مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آئندہ چند روز میں ریٹائرڈ ہوں گے۔ آج ریٹائرڈ ہونے والے دیگر فوجی افسران میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ‘ کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں

محمد بلال حسین‘ ملٹری سیکرٹری جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی بھی آج ریٹائرڈ کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم عسکری ذرائع کے مطابق یہ درست نیہں ابھی ان کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی ہیں۔ عسکری ذرائع نے تصدیق کی کہ وہ اسی ماہ ریٹائرڈ ہوں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان خفیہ ادارے کے نئے سربراہ کا جلد تقرر کریں گے تو فوج میں ان کی پہلی اعلیٰ سطح کی تقرری ہوگی۔ اگرچہ ابھی نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا تاہم حال ہی میں میجر جنرلز سے لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانیوالوں سے ہی کسی ایک کے تقرر کا امکان ہے۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر‘ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج‘ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز‘ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر‘ لیفٹیننٹ جنرل عدنان اور لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔ روایتی طور پر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر خفیہ اداروں میں کام کرنیکا تجربہ رکھنے والے تھری سٹار جنرل کو تعینات کیا جاتا ہے اس تناظر میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم منج‘ لیفٹیننٹ جنرل عاصم

منیر اور لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف میں سے کوئی ایک آئی ایس آئی کا نیا سربراہ ہو سکتا ہے۔ جنرل منج ڈار جنرل منیر ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ جنرل اشرف کو آئی ایس آئی میں کام کرنیکا تجربہ ہے۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امیجد شعیب جن کا ابھی تک سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ قریبی رابطہ ہے کے مطابق جنرل منج اور جنرل منیر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے ”ہاٹ فیورٹ“ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو تین جرنیلوں کے نام بھجوائے جائیں گے جن میں سے ایک کا تقرر کیا جائےگا۔ وزیراعظم آرمی چیف کی سفارشات کی بنیاد پر ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں