کراچی کی معروف بیوٹیشن روحانہ اقبال (بھابیز) کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ چہرے سے دانے اور داغ ختم کرنے کیلئے کریمیں استعمال کرتے ہیں اور وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ان مصنوعات میں کیمیکل پائے جاتے ہیں جو جلد کو نقصان پحنچاتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے قدرتی چیزوں سے فائدہ لیا جائے-
چہرے سے دانے ختم کرنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی کا پیسٹ بنا کے دانوں پر لگائیں اور ساری رات لگا رہنے دیں۔-دانوں سے بچاؤ کیلئے ہفتہ میں دو دفعہ کھیرے کا رس دس سے بارہ منٹ کیلئے اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔-ہربل کوئین شہناز شیخ کا کہنا ہے دانے کم کرنے کیلئے دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو ان پر ایلو ویرا جیل ایک ہفتہ تک لگائیں۔ ایلو ویرا جلد کیلئے بہت مفید ہے۔
-اس کے علاوہ بیسن میں دودھ ملا کے اس پیسٹ کو چہرے پر فیس واش کے طور پر لگانے سے بھی دانوں سے بچا جا سکتا ہے۔
-ایک کھانے کا چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی ملائیں اور اسے ساری رات چہرے پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھو لیں۔دانے ختم ہونے کے بعد چہرے پر جو نشان چھوڑ جاتے ہیں وہ شحصیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے آلو کے تین باریک سلائس کاٹ لیں اور ان کا چہرے پر گولائی میں مساج کریں۔ روزانہ پندرہ منٹ کریں تاکہ آلو کا رس جلد کے اندر جذب ہو جائے یہ عمل تب تک کریں جب تک نشان ختم نہ ہو جائے۔
-زیتون کا تیل بھی جلد کیلئے بہترین ہے۔ دانوں کے نشانات مدھم کرنے کیلئے زیتون کے تیل سے مساج کریں۔جلد کی صفا ئی کا خاص خیال رکھیں جلد سے مردہ خلیات ختم کرنے کیلئے کھا نے کا سوڈا استعمال کریں یہ انتہائی کم قیمت میں بہت سا فائدہ دیتا ہے۔ کھا نے کا سوڈا پانی میں مکس کریں اور بیس سیکنڈ تک مساج کریں اور پانی سے دھو لیں ہفتہ میں ایک بار مساج کریں۔
یاد رکھنے کی باتیں
- – سکن کو صاف رکھیں۔
- – ورزش کریں۔
- – پانی زیادہ پیئں۔
- – دانوں کو ہاتھ سے چھوئیں نا اور نا ہی مسلیں ایسا کرنے سے جلد پر انفکشن ہو سکتا ہے۔
- – چکنائی والی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں۔
- – کھیرے کا رس اسکن ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔