بھارت پاکستانی دریاﺅں پر سینکڑوں چھوٹے بڑے ڈیم بنا کر پاکستان کو بے آب و گیاہ، چٹیل میدان بنانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے اور اب اس حوالے سے ماہرین نے ایسا خوفناک اعلان کر دیا ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”2025ءتک پاکستان کے پانی کے ذخائرانتہائی معمولی رہ جائیں گے اور اسے بدترین خشک سالی کا سامنا ہوگا۔ یہ ہولناک پیش گوئی پاکستان کونسل آف ریسرچ فار واٹر ریسورسز نے اپنی نئی رپورٹ میں کی ہے۔
کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پانی کی انتہائی کمی کی لائن کو 1990ءمیں ہی چھو چکا ہے اور اب 2025ءمیں یہاں پانی نایاب ہو جائے گا ۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان پانی کے استعمال کے حوالے سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن پانی کے صرف ایک ذریعے دریائے سندھ اور بارش پر انحصار کرتا ہے۔کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کی اکثریت کو پانی دستیاب نہیں اور وہ اس کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔واٹراینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین شمس الملک کا کہنا ہے کہ ”پاکستان میں پانی کے حوالے سے کوئی پالیسی سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ جو لوگ پالیسی بنانے کے ذمہ دار ہیں وہ پانی پر پالیسی کی بات آئے تو اسے کوئی اہمیت ہی نہیں دیتے۔“
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی