خاتون نے ناخن پر یہ نشان معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا، لیکن دوست نے دیکھ کر فوری ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا پھر ڈاکٹر نے ایسی بات بتادی کہ خاتون زار و قطار رونے لگ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک لڑکی کے ناخن پر ایک سیاہ لکیر بن گئی جسے اس نے معمولی سمجھ کر نظرانداز کر دیا لیکن ایک روز اس کی بیوٹیشن نے وہ لکیر دیکھی تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ جب لڑکی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسا خوفناک انکشاف کر دیا کہ آئندہ کوئی شخص ناخن پر ایسی سیاہ لکیر کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ایسیکس کی یہ لڑکی جب ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ٹیسٹ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ لڑکی کو میلینوما (Melanoma)نامی جلدی کینسر لاحق ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینسر کی یہ قسم بہت خطرناک ہوتی ہے اور اگر بروقت اس کی تشخیص اور علاج نہ ہو تو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

جین نامی اس لڑکی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنے انگوٹھے کے ناخن کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناخن کے درمیان میں ایک سیاہ رنگ کی لکیر بنی ہوئی ہے جوبظاہر لگتا ہے کہ ناخن کے نیچے خون منجمد ہونے سے بنی۔جین کا اس وقت علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا کینسر کافی پھیل چکا ہے اور اس کا مرض جلد ٹھیک ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں