انجیر ان پھلوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر آیا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا۔ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر ہمارے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو تندرست وتوانا بناتی ہے۔آئیے آپ کو انجیر کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ انتڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ ان میں موجود فائبر کی وجہ سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک رہتے ہیں اور انتڑیوں کا عمل بہتر رہتا ہے جس کی وجہ سے قبض دور ہوتی ہے۔ فائبر کی وجہ سے بواسیر نہیں ہوتی اور ساتھ ہی آنت کا کینسر دور رہتا ہے۔آپ چاہیں تو خشک یا تازہ انجیر کھاکر اپنے نظام انہضام کو بہتر بناسکتے ہیں۔ وزن میں اعتدال اس میں موجود فائبرکی وجہ سے انسان زیادہ کھانے سے پرہیز کرتا ہے ۔انجیر کھانے سے انسان کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا پیٹ بھرا ہواہے اور وہ زیادہ کھانے سے اجتناب کرتا ہے ۔کم کھانے سے انسان کا وزن اعتدال میں رہتا ہے اوروہ موٹا نہیں ہوتا۔ کولیسٹرول لیول میں کمی انجیر میں ایک فائبر’پیسٹین‘پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے براکولیسٹرول کم ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجودانٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے یہ کھانوں میں موجود کولیسٹرول کو جسم میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔کم کولیسٹرول کی وجہ سے انسان بلند فشار خون کا شکار نہیں ہوتا۔ دل کے امراض سے بچاؤ کولیسٹرول کم ہونے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک اور تازہ انجیر میں پائے جانے والی چکنائیاں دل کے لئے مفید ہوتی ہیں اوراس کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں۔ان کی وجہ سے دل کی شریانیں کھلی رہتی ہیں اور ان میں خطرناک چکنائیاں اکٹھی نہیں ہوتیں۔ نظام تنفس کے لئے مفید رایتی طور پر انجیر کو گلے کی انفیکشن کے لئے استعمال کیا جاتارہا ہے۔ ان کی وجہ سے سانس کی بند نالیاں کھلنے لگتی ہیں اور کھانسی دور ہوتی ہے۔ کئی لوگ نزلہ، زکام اور کھانسی کے لئے انجیر کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کہ اس طرح یہ بیماریاں جلد دور ہوجاتی ہیں۔..
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی