پاکستان میں تمام منرل واٹر کی کمپنیاں کس طرح ہمیں دھوکہ دے رہی ہیں؟ آخر یہ کیسے پاکستان کا پانی خود ہی گندہ کرتے ہیں اور پھر پورے طریقے سے صاف کیے بغیر سادہ لوح عوام کو منرل واٹر کے نام پر لوٹتے ہیں، کیسے دجال کی خفیہ تنظیم الومناتی معصوم عوام کو قتل کر رہی ہے، تمام تر تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں.
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے جو قوم نے ہمیں دیا اسے لوٹانا ہے. چیف جسٹس کا نیسلے سمیت تمام بڑی بڑی کمپنیوں کو وارنگ. چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیسلے کمپنی کے پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کو بھیج دیے گئیں ہیں. 15 دن کے بعد رپورٹ آنے پر قوم کو پتا چلے گا جو منرل واٹر کے نام پر انھیں پانی بیچا جارہا ہے وہ بھی پوری طرح سے صاف پانی نہیں ہے، منرل واٹر تو بلکل نہیں ہے. چیف جسٹس نے برہم ہو کر کہا کہ آپ لوگ 6 ارب روپیہ سالانہ منافع کماتے ہو، قوم کا پانی چوری کرتے ہو، بدلے میں انتہائی کم پیسے دیکر کھربوں کماتے ہو، اور پھر بھی عوام کو گندہ پانی فروخت کرتے ہو.
یہ خبر آپکو میڈیا نیسلے کمپنی کا نام لیکر اس لیے نہیں بتائیگا کیونکہ اس بکاؤ میڈیا کو پھر نیسلے کروڑوں روپے کے اشتہار نہیں دے گا! یہ کمپنیاں بیس سال سے صرف پیسہ کما رہیں ہیں. میڈیا پر صرف یہ خبر چلی کہ چیف جسٹس کا نجی کمپنی کا 15 روز میں فرانزک رپوٹ پیش کرنے کا حکم. تمام میڈیا صرف پیسے بنا رہا ہے، ان کے دلوں سے انسانیت بلکل ختم ہو کر رہ گئی ہے، بس ہر چیز آج کل پیسہ ہے، پھر چاہے ایک نمبری ہو یا دو نمبری، سب پیسا بنا رہے ہیں.
لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم آپکو حقیقت سے آگاہ کریں. نیسلے کمپنی کی کمبختی آگئی ہے. یہ تباہ ہونے جارہی ہے. چیف جسٹس ثاقب نثار نے انتہائی اچھا کام کر کے ان منرل واٹر کی کمپنیوں پر گھیرا تنگ کر دیا ہے. اگر یہ ہمیں صاف پانی دے دیتے تو پاکستان سے 80 فیصد بیماریاں ختم ہو جاتیں. جان پارکر کی کتاب “دی اکنامک ہٹ مین” میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکا الومناتی کے ایجنڈے پر دنیا بھر میں کام کرتا ہے. یہ خطرناک تنظیم پہلے پانی گندہ کرتے ہیں اور پھر ان ہی کمپنیاں پانی صاف کرتی ہیں اور پھر اس پانی پر منرل واٹر کا لیبل لگا کر بیچا جاتا ہے. لوگ اس پانی سے بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر انھیں کی کمپنیاں بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی دوایاں بیچتی ہیں. لہٰذا اب آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ نیسلے سمیت جتنی بھی بڑی بڑی کمپنیاں پانی فروخت کر رہی ہیں انکا پانی منرل واٹر ہر گز نہیں ہے اور نہ ہی یہ پوری طرح سے صاف پانی ہے بلکہ اس پانی میں بھی بیماریوں کا وائرس ہے.
عوام کو چاہیے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سلامتی اور صحت کے لیے دعا کریں. چیف جسٹس نے اپنی جان داؤ پر لگا کر ان بڑے بڑے مگر مچھوں کو بے نقاب کرنے کا قدم اٹھایا ہے. جگ جگ جیو ثاقب نثار صاحب!