نیا گورنر بلوچستان کون ہو گا؟ سابق وزیراعلیٰ فیورٹ قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان کیلئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بلوچستان بنانے کیلئے اسلام آباد میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بنانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سرفہرست ہیں اور اس مقصدکیلئے وزیراعظم عمران

خان کو بھی قائل کیا جارہا ہے، گورنر بلوچستان کیلئے نامزد ڈاکٹر امیر جوگیزئی کے خلاف بھی سازشی کئی کئی چالیں چل رہے ہیں اور ان کا راستہ روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئی جارہے ہیں، ان کا راستہ روکنے کیلئے 12سال پرانا نیب مقدمہ بھی سامنے لایا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کا نام سامنے آیا ہے اور اس کے بدلے سپیکر صوبائی اسمبلی کا عہدہ پی ٹی آئی کے کسی ممبر کو دیا جائے گا۔عبدالقدوس بزنجوکوحالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعدبلوچستان اسمبلی کاسپیکرنامزدکیاگیاتھاجس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی اوربلوچستان اسمبلی کے سپیکرمنتخب ہوگئے اس سے قبل وہ 2002میں بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اورانہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کومنتخب کرانے کے لیے بھی کافی تگ ودوکی تھی اوران کے شانہ بشانہ رہے صادق سنجرانی کے انتخاب میں عبدالقدوس بزنجوکابڑاہاتھ ہے اوراب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عبدالقدوس بزنجوکوگورنربلوچستان منتخب کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔صادق سنجرانی کے انتخاب میں عبدالقدوس بزنجوکابڑاہاتھ ہے

اوراب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عبدالقدوس بزنجوکوگورنربلوچستان منتخب کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں