شادی رچاؤ، مال بٹورو اور رفو چکر ہو جاؤ، یہ کہانی ہے سرگودھا کی 18 سالہ لڑکی کی جو 4 ماہ کے دوران سات لڑکوں کو بےوقوف بنا کر 7 شادیاں رچا چکی ہے۔سات گھروں سے اپنی تجوری بھرنے والی حسینہ کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور 420 حسینہ کے حسن میں مبتلا ہوکر
شادیاں کرنے والے افراد نے اب انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔18 سالہ دو شیزہ ثناء نے چار ماہ کے دوران 7 شادیاں کیں اور ساتوں گھروں کا صفایا کیا اور چلتی بنی۔ثنا کے اس طریقہ واردات میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بننے والے افراد بھی جعلی نکلے، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کیے۔اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2 سے 3 لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہوجا تے ہیں۔عدالت کے حکم پر تھانا اربن ایریا پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے منہ بولے بھائی، باپ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی