آج کہاں کہاں بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)،اسلام آباد،گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے

ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ڈی آئی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:جھنگ 52، شورکوٹ 45، نور پور تھل 41، میانوالی 37، منڈی بہاوٰالدین 23، سرگودھا (ائیرپورٹ 22، سٹی 18)، جوہرآباد 19، سیالکوٹ (ائیرپورٹ17، کینٹ 03)، گجرات 15، بھکر14، جہلم 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منگلا 08، فیصل آباد، گوجرنوالہ، کامرہ01، خیبر پختونخوا: کوہاٹ 25، کالام 17، بنوں 15، دیر، مالم جبہ 12، دروش11، پٹن 08، لوئیر دیر ، پارہ چنار ، رسالپور 07، چراٹ، میر کھانی 03،بالاکوٹ 02، سیدو شریف01، بلوچستان: ژوب 14، گلگت بلتستان: ہنزہ 04،

بگروٹ03، استور، گلگت 02، کشمیر:کوٹلی،راولاکوٹ 02 اور گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں