اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے این اے 53 سے علی نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق این اے 53 اسلام آباد کی نشست سے وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی نشست چھوڑنے پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی اس سیٹ پر
24 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے تحریک انصاف نے این اے 53 سے علی نواز کو اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔