راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت ساری ٹرینیں اپ گریڈ ہونی ہیں۔ہم موہن جو دڑو تک ٹرین لے کر جائیں گے۔محکمہ ریلوے میں زیرو ٹالرنس کرپشن کی پالیسی پر گامزن ہیں۔بڑے بڑے بلڈرز نے محکمہ ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے،آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنی
سفارشات پیش کریں گے،محکمہ ریلوے کی زمین واگزار کرانے کیلیے آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز دونگا،،سی پیک پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے،،ریلوے 40 سے 42ارب روپے کے خسارے میں ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔20دن میں ٹرینیں تیار کی گئی ہیں۔مزدوروں نے دن رات کام کیا انہیں 5ہزار انعام دیں گے۔ ریلوے کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے۔ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارا سب سے بڑا ٹاسک خسارے کو ختم کرنا ہے۔۔ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھیس بدل کربھی ٹرینوں کوچیک کروں گا۔ واضح رہے اس سے پہلے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دو نئی ٹرینوں کا افتتاح ہو گا۔میانوالی ریل کار اور راولپنڈی ایکسپریس کا افتتاح 14 ستمبر بروز جمعہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ سے کریں گے۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین راولپنڈی ایکسپریس کے نام سی15 ستمبر سے چلائی جائے گی جوبیک وقت رات 8 بجے لاہور اور راولپنڈی سے چلا کرے گی۔ اس ٹرین کے اجراء سے لاہور اور راولپنڈی کے
مسافروں کو ایک تیزرفتا نئی ٹرین میسر ہوجائے گی۔ عوام الناس کا پاکستان ریلوے پر اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ ریلوے پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔۔۔پاکستان ریلوے ٹرینوں کی بروقت روانگی کو بھی یقینی بنائے گا۔