گڑ کے حیرت انگیز فوائد، جو آج سے پہلے آپ نے نہیں سنے ہوں گےآپ بھی جاننے کے بعد اس کا استعمال اس طریقے سے کئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے !!!

معالج کی ہدایات کے باوجود اگر آپ شوگر یا مٹھائی کھانا نہیں چھوڑ سکتے تواپنے آپ کو ایک صحت مند انتخاب کی یعنی گڑ کی جانب موڑ لیں۔ یہ گنے کا رس لے کر اسے اچھی طرح پکا کر بنایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے۔قبض کش گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لئےمتعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔ آئرن گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اس اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔ منرلز مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انساف متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گ±ڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ جگر کی صفائی کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔ عام بیماریوں کا علاج گڑ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔ قوت مدافعت مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لئے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں