بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور اسکا بدبخت بیٹا. تفصیل پڑھ کر آپ بھی چیخ اٹھیں گیں. دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی ماں ہے جو اپنی اولاد سے بے پناہ محبت رکھتی ہے لیکن وہی پیار کرنے والی ہستی کو اس کی اولاد بیماری میں اکیلا چھوڑ دے تو انسانیت بھی شرما جاتی ہے، اسی قسم کا انسانیت سوز واقعہ ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کے ساتھ پیش آیا ہے۔
بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور بیماری کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بیٹے کا غم اور بڑھاپا، اداکارہ جان کی بازی ہار گئی!
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔
اداکارہ گیتا کپور ایک سال سے زائد کا عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہیں جہاں ان کے بیٹے سمیت اہلخانہ کاکوئی بھی فرد تیمار داری کے لیے نہیں آیا جب کہ اداکارہ بھی بیٹے کی حرکت کا پتہ چلنے پر دلبرداشتہ ہوگئی تھیں اور اپنی حالت پر زار و قطار روتی رہتی تھیں. بالی ووڈ پروڈیوسر رمیش تورانی اور اشوک پنڈت نے بوڑھی اداکارہ پر ترس کرتے هوئے اسپتال کے لاکھوں روپے کے بل ادا کیے. واضح رہے کہ اداکارہ گیتا کپور نے 100 سے زائد فلموں میں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کیا ہے لیکن انہیں فلم ’’پاکیزہ‘‘ اور ’’رضیہ سلطانہ‘‘ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کسمپرسی کی حالت میں انتقال کیا تھا. فلم میکر آشوک پنڈت نے ان کی موت کی خبر ٹوئٹ کے ذریعے دی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کی بھرپور نگہداشت کی کوشش کی تاہم اپنی اولاد کے انتظار نے انہیں بے حد لاغر کر دیا تھا.