مشہور برطانوی ٹی وی سٹار جمیلہ عالیہ جمیل بھی “می ٹو” لیبل کے نیچے آگئیں. مشہور اداکارہ کے ساتھ بچپن میں کیا افسوسناک اور انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا؟ اداکارہ نے آخر کار انتہائی ہمت و جرت کا مظاہرہ کرتے هوئے، اپنے مداحوں کو سب کچھ بتا دیا. اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور خوش مزاجی کے باعث پہچانے جانے والی اداکارہ کی درد بھری کہانی سن کر ہر کسی کی آنکھ نم ہو گئی. وہ خوش رہتی ہیں اور سب کو خوش رکھتی ہیں، مگر کسے معلوم تھا کہ اُن کی دلربا مسکراہٹ کے پیچھے ایک دردناک راز چھپا ہے، جسے آج تک انہوں نے دنیا سے چھپائے رکھا.
برطانوی ٹی وی سٹار جمیلہ عالیہ جمیل ، جو آج کل نیٹ فلکس سیریز ’دی گڈ پلس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ، نے انکشاف کیا ہے کہ دس سال قبل جب ان کی عمر 22سال تھی وہ ایک اجنبی نوجوان کے ساتھ ڈیٹ پر گئیں اور اُس بدبخت نے پہلی ہی ملاقات میں اُن کی عصمت دری کر ڈالی .اُس منحوس دن کو یاد کرتے ہوئے جمیلہ نے بتایا کہ ’’ میں اس نوجوان کو اچھی طرح نہیں جانتی تھی لیکن پھر بھی اس کے گھر چلی گئی. میں اندازہ نہیں کر سکی کہ بند درواز ے کے پیچھے اس کا رویہ کیسا ہوگا. میں اسے کچھ نہیں کہہ سکی ، اور نہ ہی میں اسے روک سکی‘‘. جمیلہ نے اپنی زندگی کے اس دردناک واقعہ کا انکشاف بی بی سی ریڈیو 4 پر پیش کی جانے والی اپنی خصوصی ڈاکیومینٹری پر کیا ہے. وہ اس ڈاکومینٹری کے متعلق ’’دی ٹائمز‘‘ کو ایک انٹرویو دے رہی تھیں. ’’دی نیو ایج آف کنسنٹ‘‘ کے نام سے یہ ڈاکیومینٹری بی بی سی ریڈیو 4 پر پیش کی جاچکی ہے.