اجنبی خاتون کا دودھ پینے والی لڑکی، اس سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سب بتا دیا

چھوٹے پیدا ہونے والے بچوں کے لیے تو ماں کا دودھ بہت مفید سمجھا جاتا ہے. اس سے نہ صرف بچے کی اچھی نشونما ہوتی ہے، بلکہ انکو وٹامن ڈی بھی ملتا ہے جس سے انکی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں. بچے کے لیے ماں کے دودھ کے فوائد سے تو آپ آگاہ ہوں گے لیکن اب اجنبی خواتین کا دودھ پینے والی ایک لڑکی نے اس کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ دی مرر کے مطابق بیانکا کولنز نامی یہ لڑکی موٹاپے کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کا بوائے فرینڈ بھی اسے چھوڑ کر چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد اس نے اپنا وزن کم کرنے پر توجہ دی اور مختلف ڈائٹ پلان پر عمل شروع کیاتاہم نتیجہ خاطرخواہ نہ نکلا۔ پھر اس کے ایک دوست نے اسے خواتین کی چھاتی کا دودھ پینے پر لگا، جس سے اس کا موٹاپا حیران کن طور پر کم ہوتا چلا گیا۔30سالہ بیانکا اب تک مختلف خواتین سے3500پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 5لاکھ روپے) کا دودھ خرید کر پی چکی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ دودھ پینے سے اس کے وزن میں 13کلوگرام کمی واقع ہو چکی ہے۔ اس کا وزن 70کلوگرام تھا۔ اس کے جسم کا سائز بھی 12سے کم ہو کر 6.8رہ گیا ہے اور وہ سلم سمارٹ ہو چکی ہے۔

بیانکا کا کہنا ہے کہ ’’جب مجھے معلوم ہوا کہ میرے بوائے فرینڈ نے میرے وزن کی وجہ سے رشتہ ختم کیا ہے تو مجھے شدید صدمہ پہنچا۔ مجھے اپنا آپ بدصورت لگنے لگا تھا۔ پھر میرے دوست جونی (Jonny)نے مجھے جم جوائن کرنے کا مشورہ دیا۔ مجھے جم میں ورزش کرتے چند دن ہی ہوئے تھے کہ اس نے مجھے ایک بوتل دی جس میں گلابی رنگ کا ایک محلول تھا۔ اس نے مجھے یہ مشروب پینے کو کہا۔ میں نے پیا تو مجھے بہت مزے کا لگا۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ خاتون کی چھاتی کے دودھ سے بنا سٹرابری ملک شیک تھا۔ اس نے مجھے اس کے فوائد بتائے۔ تب سے میں یہ دودھ پی رہی ہوں اور اس کے حیران کن فوائد بھی سامنے آ رہے ہیں۔میرا وزن کافی کم ہو گیا ہے اور میں خود کو پہلے کی نسبت صحت مند اور چاک و چوبند محسوس کرتی ہوں۔‘‘

آپکو کیا لگتا ہے کہ یہ سب کرنا ٹھیک ہے؟ اپنی قیمی رائے کا اظہار ضرور کیجیے. یاد رہے اس سے پہلے بھی مغربی ممالک میں ایک ایونٹ ہوا تھا جس میں تمام مردوں نے غیر عورتوں کی چھاتی کا دودھ پیا تھا اور پھر اسکے فوائد بتاتے هوئے کہا تھا کہ یہ کرنے سے بہت نشونما ملتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں