باپ کے بغیر بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہے؟ جب تک خاوند بیوی کا ملاپ نہ ہو، تب تک تو بچے کی پیدائش ناممکن ہے، مگر بھارت میں ایک عورت نے بغیر شوہر بچے کو کیسے جنم دے دیا؟ شوہر کی موت ٣ سال پہلے ہوئی، مگر پھر بچہ ٣ سال بعد کیسے پیدا ہو گیا؟ تفصیل پڑھ کر آپ کا سر بھی چکرا جائیگا.
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بنگلور میں مارکیٹنگ کنسلٹینٹ کے طور پر کام کرنے والے 30سالہ’’ سوپریہ جین ‘‘ اور’’ گورو ایس‘‘ نے زندگی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شادی کے 5سال بعد بھی جب وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہے تو انہوں نے آئی وی ایف تکنیک کی مدد لی۔ قسمت میں کچھ اور ہی تھا۔ اس عمل کے چند روز بعد شوہر کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ شوہر کی موت کے بعد سوپریہ نے گورو کے بارے میں سوشل میڈیا پر تحریر کیا کہ حادثہ سے قبل شوہر نے والدین اور بھتیجے سے ملاقات کی۔
گورو نے کہا کہ وہ واپس آکر اچھی خوشخبری دیگا۔جے پور کی رہنے والی سوپریہ قسمت پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرفیروزہ سے مشورہ کے بعد ماں بننے کیلئے مہنگے علاج کا سفر شروع کیا۔ ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ نے بتایا کہ ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔ متعدد بار ایگز فرٹیلائز کرنے کی کوشش کی جب ہمارے پاس آخری موقع بچا تو اس وقت ایگ کام کرگیا۔ سوپریہ نے بتایا کہ میں بچہ نہیں بلکہ گورو کا بچہ چاہتی تھی ہم نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ ہمارا ایک بچہ ہوگا اور دوسرا گود لیں گے ۔ بچے کی پیدائش نے مجھے جینے کا حوصلہ دیا ۔ یہ سب پیار، انتظار اور تکنیک اورکوششوں کے باعث ممکن ہوسکا۔گھر میں غم و ماتم کا دن نومولودکی قلقاریوں سے گونج اٹھا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو ہمارا آج کا یہ موضوع پسند آیا ہوگا. آپ بچہ پیدا کرنے کے اس جدید عمل پر کیا رائے دینا چاہیں گیں؟ کمنٹ لازمی کریں. شکریہ