پاکستانی اداکارہ ریشم 40 سال کو پہنچ چکی ہیں، لیکن ابھی تک اداکارہ اپنا ہمسفر تلاش نہ کرسکیں. پاکستانی کی یہ نامور اداکارہ آخر کار شادی کیوں نہیں کرتی؟ جب صحافی نے ان سے یہ اہم سوال پوچھا، تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ آئیں تفصیل پڑھتے ہیں.
اداکارہ ریشم نے طلاقوں، علیحد گیوں، اور شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے خوف سے شادی کرنے سے انکار کر دیا، کہتی ہیں کہ ڈر لگتا ہے شوبز کی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ شادی نبھانے کا نام ہے اور اب شوبز میں ہونے والی شادیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ اس لئے شادی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریشم کچھ عرصہ سے رشتہ تلاش کر رہی تھیں لیکن اب لگتا ہے کہ وہ خاموشی سے ہی شادی کریں گی لیکن کہتی تو وہ سچ ہیں کہ شادی نبھانے کا نام ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم کا ماضی میں فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کیساتھ چکر چلا تھا اور بات شادی تک جاپہنچی تھی. ان دونوں کے شادی کارڈ بھی پرنٹ ہو گئے تھے. لیکن پتا نہیں کیا ہوا، اور شادی ہوتے ہوتے رہ گئی!