بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو اور ان کا کوئی ایسا وزیر اعظم آجائے جو کہ پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائے اس وجہ سے بھارت کو عمران خان پسند نہیں ۔
صابر شاکر نے سوال کیا کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن سے ایسا محسوس ہو رہا ہے اور عالمی میڈیا بھی یہی کہ رہی ہے کہ اس بار عمران خان نے آنا ہے ۔ لیکن انڈیا کی میڈیا سیخ پا ہے اور ایسا کیوں ہے کہ وہ عمران خان کے اتنے خلاف ہے ۔ اس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ عمران خان ایک راست انسان ہے اور وہ پاکستان کو خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عالمی سطح پر عزت ہو اور لوگ ان کی بات کو سنیں ۔ جب کہ انڈیا ایسا ہر گز نہیں چاہتا ان کے ایک وزیر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر پاکستان اپنے مسائل میں لگا رہے گا تو اتنا ہی فائدہ انڈیا کو ہوگا اس وجہ سے ان کی لندن سے آمد پر دھماکہ بھی ہوا ۔ اس وجہ سے تو انڈیا میڈیا شور مچا رہا ہے کیونکہ ان کو پتا ہے کپ پاکستان کی خارجہ پالیسی اب وہ نہیں ہوگی جو پہلے تھی ۔ بلکہ عمران خان نے اپنی آخری تقریر میں انڈیا اور کشمیر ا ذکر کیا ۔ اور یہ بات تو انڈیا کو بالکل بھی پسند نہیں