سعودی ریال کی قیمت میں یکدم بہت بڑا اضافہ

پاکستان میں ڈالر کی اڑان کے چرچے تو روز سسننے کو مل رہے ہیں لیکن اب ریا ل کو بھی پر لگ گئے کیونکہ سابقہ حکومت نے جو ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے تاریخ کی بدترین سطح پر روپے کی قدر پہنچ چکہی ہے ہے ۔ سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد معاشی اشاریوں میں کمی واقع ہوئی۔۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی معیشت مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے۔روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیے کی قدر میں بہت زیادہ مندی دیکھی گئی

جس کے باعث غیر مُلکی کرنسیوں کی قدر میں ہوش رُبا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت سعودی ریال کی قیمت خرید 34.20 پر جا پہنچی ہے جبکہ قیمت فروخت 34.40 ہے۔ امریکی ڈالر بھی مُلکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس کی قیمتِ خرید 130.50ہے۔اماراتی درہم بھی 35 روپے کی بلند ترین قدر کو چھُو رہا ہے۔ روپیے کی قیمت میں مسلسل کمی پر پاکستانی معیشت دان بہت پریشان ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ آنے والی گورنمنٹ کو معیشت کے شعبے میں ان گِنت مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گِرتی معیشت کو سنبھالا دینے کی غرض سے ہنگامی نوعیت کے کچھ غیر مقبول فیصلے بھی لینا پڑیں گے جس کے باعث عوامی حلقوں اور اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستون کیساتھ شئیر کیجئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں