دیشا پٹانی کا شمار بھارت کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں بہت شہرت کمائی ماضی قریب میں ان کی فلم باغی 2 نے بھی کا فی اچا بزنس کیا اور انہوں نے کافی شہرت بھی پائی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا فلم ’بھارت‘ کو لیکر خاصی سنجیدہ ہیں جس کے لئے وہ دن رات بھرپور تربیت حاصل کررہی ہیں اور اسی تربیت کے دوران وہ گٹھنے میں چوٹ لگنے
کی وجہ سے بٴْری طرح زخمی ہو چکی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ کو ڈاکٹروں کی جانب سے سخت جسمانی مشق سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ زخم جلد ٹھیک ہوسکیں اور دیشا ایک ہفتے بعد شروع ہونے والی فلم کی شوٹنگ میں سلمان خان کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے