عمران خان کا تھپڑ والا معاملہ زبان زد عام ہے اور مخالفین اس کو بہت ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان سے تھپڑ کھانے والے شاہد خٹک کا صبر جواب دے گیا،شدید ردعمل دے ڈالا جلسہ گاہ میں دھول اور دھند ہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔ریحام خان نے بھی اس معاملے کو بہت اٹھایا ہے اور جلتی پر تیل کا کام کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر مخالفین نے شاہد خٹک اور عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا
جس پر شاہد خٹک کا صبر بھی جواب دے گیا انہوں نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مخالفین کا منہ بند کردیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ واضح انداز میں بتانے دیں ۔مخالفین جھوٹا پراپیگنڈا کرکے اپنے شکست کے خوف کو ظاہر کریں گے۔۔عمران خان میرے قائد ہیں اور ا نہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں دھول اور دھند ہونے کے باعث نہیں دیکھ سکا تھا کہ عمران خان مجھ سے آگے ہیں یا مجھ سے پیچھے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی جلسہ تھا ،خان صاحب کو نہیں پتہ چلا کہ میں پیچھے آرہا ہوں اس لیے انہوں نے غیر ارادی طور پر مجھے تھپڑ دے مارا اور ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے ۔