عمران خان کو معذور خاتون نے راستے میں روک لیا

کپتان کے کچھ واقعات دل چھو لینے والے ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں آج صبح بھی کچھ ایسا ہی ہو ا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو لاہور کے علاقہ زمان پارک کے باہرایک معذور خاتون نے روک لیا۔معذور خاتون کے روکنے پر پی ٹی آئی چئیرمین اپنے پروٹوکول کے ساتھ رُک گئے اور گاڑی کا دروازہ کھول کر معذور خاتون کی بات سُنی۔معذور خاتون نے کپتان کو اپنی فریاد سنائی

جس کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران کا ماتھا چوما، انہیں پیار دیا اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان معذور خاتون سے ملاقات کرنے کبعد پروٹوکول کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لاہور میں ہی قیام پذیر ہیں۔۔لاہور میں قیام کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اہم حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور انتخابی مہم میں پارٹی اُمیدواروں کی مدد بھی کررہے ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں