کبھی کبھی ایسی چیز یں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے علم حاصل کر نا ضروری ہے لیکن علم حاصل کرنے کی ایسی لگن اور ایسا شوق بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں رہنے والے فاروق شیخ نے تعلیم چھوڑنے کے 30 برس بعد گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے،خاص بات یہ ہے کہ فاروق شیخ اور ان کے22سالہ بیٹے حازم شیخ نے ایک ساتھ کامرس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فاروق شیخ نے مہاراشٹر کی یشونت راؤچوہان یونیورسٹی برائے فاصلاتی تعلیم سے کامرس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ باپ کے اس انوکھے تعلیمی سفر میں ان کے بیٹے نے بھی ان کی کافی مدد کی۔30سال قبل سکول کی تعلیم کی تکمیل کے بعد گھر کے خراب حالات کی بنا پر فاروق شیخ کو اعلی تعلیم کے حصول کا موقع نہیں مل پایاتھا۔ پہلے انہوں نے کسی کمپنی میں کلرک کا کام کیا پھر کمپنی کے بند ہونے کے بعد ٹیکسی چلائی۔
فاروق علی الصبح ٹیکسی لے کر تلاش رزق میں نکل جاتے ہیں اور شام میں پڑھائی کرتے ہیں۔ فاروق شیخ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ایک غریب چائے بیچنے والے لڑکے کی وکیل بننے کی کہانی نے فاروق میں اعلی تعلیم کا حوصلہ پیدا کیا۔فاروق شیخ نے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائی اور حالات کے سازگارہونے کے بعد خود بھی اعلی تعلیم حاصل کی۔ فاروق شیخ کے حوصلے بلند ہیں وہ بی کام کرنے کے بعد ایم کام میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں۔ فاروق شیخ کے بلند حوصلے کی یہ کہانی ان افراد کے لئے ایک مشعل راہ ہے ، جو حالات سے لڑنے کی بجائے حالات کا رونا روتے ہیں۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے